صحت کامل

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بیماری کے بعد مکمل صحت، بالکل شفا، پورے طور سے بیماری سے نجات۔  بیمار غم کو صحت کامل ہوئی نصیب چارہ گروں نے زہر دوا میں ملا دیا      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٤٨ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'صحت' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'کامل' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث